لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو عوام کے دلوں میں گھر کر گیا ہے عوام ان کے دور میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے انندھیرے دور کئے جانے اور دہشتگردی کی کمر توڑ دینے کے اقدامات پر ان کے شیدائی ہو چکے ہیں میاں شہبازشریف کے پنجاب میں ترقی کے منصوبوں کے باعث پنجاب الیکشن 2018ء میں مسل ملیگ ن کو سرخرو کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عامر خان نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے کے پی کے کا ستیا ناس اور آصف زرداری ٹولے نے کراچی سمیت سندھ کو برباد کر دیا ہے آنے والے الیکشن میں سندھ اور کے پی کے میں بھی نواز شریف شہباز شریف کے امیدواروں کو کامیابی ملے گی ۔