لوزیانا(اے پی پی) امریکی ریاست لوزیانا میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی فرموں کے لیے سرکاری ٹینڈرز کے ذریعے کام دینے پر پابندی عائد کرنے والی قرار داد کی منظوری دے دی گئی ہے۔لوزیانا کے گورنر ڈیموکریٹک جان بل ایڈورڈز نے اسرائیل اور اس کے زیرکنٹرول علاقوں کا بائیکاٹ کرنے والی فرموں پر پابندی عائد کرنے پر مبنی قرار داد پر دستخط کر دیئے ہیں۔اس قرار داد کی رو سے ریاست لوزیانا میں سرکاری ٹینڈرز کے ذریعے خدمات ادا کرنے والی فرمیں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ماضی میں حصہ نہ لینے اور طے پانے والے معاہدے کے دورانیہ میں بھی اس قسم کی کسی کاروائی میں ملوث نہ ہونے کے ضمانتی سمجھوتے پر دستخط کریں گی، اس شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے معاہدے منسوخ کر دیے جائینگے۔مذکورہ پابندیوں میں میری لینڈ، اریزونا، شمالی کیرولائن، پنسلوینیا، نیو جرسی اور اوہایو کی طرح کی بڑی ریاستوں کی فرمیں شامل ہیں۔