لوٹ مار، قتل وغارت، پاکستان ایشیا کا غیر محفوظ ترین ملک بن گیا: امریکی رپورٹ

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا ہے۔ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی جانب سے دنیا کے ایک سو تیرہ ممالک میں اغوا، قتل، ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا۔سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں ایک چھوٹا سا ترقی یافتہ ملک ہے، سروے کے مطابق دوسرے ممالک میں امن و امان کے اعتبار سے سنگا پور کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔پاکستان غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک بن گیا ۔ سب سے زیادہ محفوظ ممالک میں دوسرا نمبر جاپان کا، تیسرا جنوبی کوریا اور چوتھا چین کا ہے۔پاکستان کو ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد فلپائن ،بنگلہ دیش اور چوتھے نمبر پر بھارت ہے۔

ای پیپر دی نیشن