لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف فنڈریزر ٹی20 کیلئے شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ورلڈ الیون کی کپتانی پہلے انگلش ون ڈے ٹیم کے قائد ایون مورگن کے سپرد کی گئی تھی تاہم مورگن کے ان فٹ ہونے کے باعث شاہد معذرت کر لی ‘میچ کل کھیلا جائیگا۔ انگلش کپتان ایون مورگن دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہونے کے باعث ان فٹ ہیں جو انہیں 27مئی کو رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ہوئی تاہم ورلڈ الیون سکواڈ میں ان کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹسمین سیم بلنگز کو شامل کرلیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ الیون کے14رکنی سکواڈ میں شاہدآفریدی کپتان، دنیش کارتھک، مچل مکیلگن، تھسارا پریرا، لیوک رونکی، راشد خان، شعیب ملک ، تمیم اقبال، سندیپ لامیچان، عادل راشد، محمد شامی، سیم کرین، سیم بلنگزاور تائمل ملز شامل ہیں۔شاہد آفرید ی نے کہا ورلڈ الیون کی قیادت ملنا اعزاز ہے ‘اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔