برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک نے اسرائیلی شہریت لے لی

May 30, 2018

تل ابیب(این این آئی)روسی ارب پتی یہودی تاجر رومان ابرامووچ کو اسرائیلی شہریت دے دی گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے نجی طیارے میں تل ابیب کے بین گوریان ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ابرامووچ کو ان کا اسرائیلی شناختی کارڈ دے دیا گیا۔ روس اور برطانیہ کے مابین سفارتی تناؤ کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ برطانوی حکام نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ابرامووچ کے طویل المدتی رہائشی ویزے پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابرامووچ برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے مالک بھی ہیں۔

مزیدخبریں