ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ گئی ‘ سیریز کا پہلا میچ تین جون ‘دوسرا پانچ جون جبکہ تیسر ااور آخری میچ سات جون کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان ن بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز رکھی تھی تاکہ کھلاڑی بھارتی کنڈیشنزسے ہم آہنگی حاصل کرسکیں ۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان ان فٹ ہوچکے ہیںاور وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے۔