بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے بھارت پہنچ گئی

May 30, 2018

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ گئی ‘ سیریز کا پہلا میچ تین جون ‘دوسرا پانچ جون جبکہ تیسر ااور آخری میچ سات جون کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان ن بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز رکھی تھی تاکہ کھلاڑی بھارتی کنڈیشنزسے ہم آہنگی حاصل کرسکیں ۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان ان فٹ ہوچکے ہیںاور وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں