لاہور (سپورٹس ڈیسک )مصری وکیل نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کے سٹار کھلاڑی محمد صلاح کو زخمی کرنیوالے ریال میڈرڈ کے کپتان اور سپین کے کھلاڑی سر جیو راموس کے خلاف ایک بلین یورو کا مقدمہ دائر کردیا ‘صلاح زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔ راموس نے فائنل میں صلاح کو جان بوجھ کر زور دار کندھا مارا جس کی وجہ سے وہ شدیدزخمی ہو گئے تھے ۔ وکیل سادا البلاد نے ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیفا کو شکایت درج کرادی ہے ۔ راموس نے انٹر نیشنل سطح پر صلاح کو زخمی کیا ہے جس کی انہیں سزا ملنی چاہئے ۔ زخمی کرنے کے بدلے ایک بلین یورو ادا کئے جائیں ۔ رقم اس کامتبادل نہیں ہوسکتی مگر راموس کو سزا ملنی چاہئے ۔ دائر پٹیشن پر تین لاکھ افراد کے دستخط کئے گئے ہیں۔