لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پیس سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن افتخار الہی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ براہ راست دکھانے والے ٹورنامنٹس پر لگائی جانے والی پندرہ لاکھ روپے فیس کو فوری ختم کیا جائے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے کرکٹ کے کھیل کی ترقی کی بجائے تنزلی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں اس بات کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ براہ راست یا ٹیلی ویژن پر نشتر ہونے والے کسی ٹورنامنٹس پر کوئی فیس لگائی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ پرائیویٹ ٹورنامنٹ پر فیس عائد کرنے کی بجائے پرائیویٹ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرئے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو۔ ان کا کہا تھا کہ دنیا بھر کے کرکٹ بورڈ اپنے پرائیویٹ ہونے والے ٹورنامنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں افسوس کہ پاکستان میں اس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔
پی سی بی براہ راست دکھائے جانیوالے ٹورنامنٹس کی 15 لاکھ روپے فیس ختم کرے : افتخار الٰہی
May 30, 2018