سپاٹ فکسنگ سکینڈل : ناصر جمشید کیس کی سماعت ایک روز کیلئے معطل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ناصر جمشید کے وکیل کی عدم دستیابی پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کیس کی سماعت گذشتہ روز ہونا تھی جس میں ناصر جمشید کے وکیل ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے تاہم پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کسی کے گواہ کرنل (ر) اعظم کے ساتھ پیش ہوئے۔ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے ناصر جمشید کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر گواہ کرنل اعظم کا بیان قلمبند نہیں کیا اور کیس کی سماعت ایک روز کیلیے ملتوی کرتے ہوئے آج بروز بدھ کو سماعت کے لیے فرقین کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ سماعت کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید کیس میں پی سی بی کے گواہ کرنل اعظم اور ٹربیونل کو پیش کی جانے والی یو ایس بی بھی موجود تھی جسے دکھانا تھا تاہم ٹربیونل کے سربراہ نے ناصر حمشید کے وکیل کے نہ ہونے کی بنا پر سماعت آج تک کیلیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...