پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے قومی کھیل کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ لیول ہاکی کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات شفاف ہوئے ہیں، جن اضلاع کے تحفظات تھے انہیں دور کر دیا گیا ہے۔ یہ بات پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی کے صدر خواجہ خاور انور، سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، سینئر نائب صدر اخلاق عثمانی اور رائے عثمان کھرل نے نیشنل ہاک یسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صدر پی ایچ اے خواجہ خاور کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے حکومت کی سپورٹ کی اشد ضورت ہے۔ صوبے میں ہاکی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی تاکہ قومی کھیل ترقی کرئے۔ ڈسٹرکٹس اور تحصیل کی سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کرائیں گے تاکہ نئے ٹیلٹ کو سامنے لایا جا سکے۔ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر کا کہناتھا کہ پنجاب کے اضلاع نے و منتخب باڈی پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ میرٹ پر عمل کرتے ہوئے انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 25 کے ایونٹس میں پنجاب کی ٹیم چیمپئن بنی ہے۔ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم میں بڑی تعداد پنجاب سے ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 36 میں سے 33 اضلاع میں ہاکی سرگرمیاں جاری ہیں، پنجاب کے ہونے والے الیکشن میں جن ڈسٹرکٹس کے تحفظات تھے انہیں دور کر دیا گیا ہے چند ڈسٹرکٹس باقی ہیں ان کے تحفظات بھی جلد دور کر دیئے جائی گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...