اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانیہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ڈاکٹر سیام فاس نے سائمن پینی کو پاکستان افغانستان اور مشرق وسطیٰ کیلئے ٹریڈ کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشن کے پریس ریلیز کے مطابق سائمن پینی جو پیشہ کے اعتبار سے ایک بینکر ہیں پاکستان افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امور کی نگرانی کرینگے۔
سائمن پینی پاکستان افغانستان اور مشرق وسطیٰ کیلئے برطانوی ٹریڈ کمشنر مقرر
May 30, 2018