سکھر میں درجہ حرارت48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا‘ سڑکوں پرسناٹا

May 30, 2018

سکھر (نامہ نگار) سکھر میں شدید گرمی برقرار درجہ حرارت48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گرم ہوائیں چلنے کے باعث سڑکوں پر سناٹا شہری گرمی سے بے حال گرمی میںمزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ منگل کے روز سکھر ‘ روہڑی‘ صالح پٹ‘’ کندھرا میں درجہ حرارت48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گرم ہوائیں چلنے کے باعث سڑکوں پر سناٹا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں