چناب نگر: بااثر زمیندار نے مخبری کے شبے میں خاتون کے بال، بھنویں منڈوا دیں

چناب نگر/ چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چناب نگر میں وڈیرے نے مخبری کے شبہ میں اپنے بھائی کی ملازمہ کو ڈیرے پر بلا کر اپنے ملازموں کے ذریعہ سے سر اور بھنویں مونڈھ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد والا کے علاقہ سردارے والا کا رہائشی بااثر زمیندار ملزم محمد اکرم بھٹی جسے پولیس نے عرصہ تین سال قبل قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا تھا دو ماہ قبل ضمانت کے بعد رہا ہو کر آگیا اور اسے شبہ تھا کہ اس کی گرفتاری کے سلسلہ میں پولیس کو اس کے بڑے بھائی محمد اسلم بھٹی کے ملازم صابر علی اور اس کی اہلیہ تین بچوں کی ماں رضیہ بی بی سکنہ سردارے والا نے مخبری کی تھی۔ گزشتہ روز بااثر زمیندار نے رضیہ بی بی کو اپنے ڈیرے پربلا کر اپنے دو ملازمین عظمت اللہ اور احسان اللہ کی مدد سے اس کے سر اور بھنووں کے بال استرے سے صاف کر دیئے۔ اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں احسان اللہ اور عظمت اللہ کو حراست میں لے لیا جبکہ زمیندار محمد اکرم بھٹی فرار ہو گیا۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل چناب نگر صابر حسین چٹھہ نے پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔ متاثرہ خاتون کے بھائی مرتضیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...