ملتان(صباح نیوز)ملتان میں بند بوسن کے علاقے میں دریا کے کنارے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق بند بوسن کے علاقے کے قریب دریا کے کنارے پر دو نعشوں کی موجودگی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی۔ لڑکے اور لڑکی کی نعشیں دریا کنارے واقع لڑکی کے والد کے مکان سے ملیں۔ پولیس نے شان اور ثنا کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا،دونوں کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکے کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ،پولیس نے مقتول لڑکی کے والد اور بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔