اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5جون تک ملتوی کر دی۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ضمنی چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ استغاثہ کے گواہ عبدالمنان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ گواہ یاسر خان کو غیرضروری قرار دے کر ترک کر دیا گیا۔
عمران فاروق قتل، ایف آئی اے کے 2گواہ بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب
May 30, 2018