لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری میں پیر کے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کیخلاف وکلاء نے ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملزم کی ہلاکت کو وکلا نے سکیورٹی لیپس قرار دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی عدالتوں میں کام ٹھپ رہا تاہم ججز عدالتوں میں موجود رہے کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ وکلاء ہڑتال سے سائلین اور ملزمان مقدمات کے حوالے سے پیشی کی نئی تاریخیں لیکر چلے گئے۔ سیشن کورٹس، ایوان عدل، ماڈل ٹائون، کینٹ کچہری، ڈرگ کورٹس، سپیشل کورٹس و دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات میں نئی تاریخیں دے دی گئیں۔