گوجرانوالہ: بیڈ نہ ہونے کے باعث معمر شہری کو زمین پر لٹا کر علاج شروع کر دیا

May 30, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سرکاری ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالے مریض رلنے لگے، بیڈ کی کمی کے باعث مریضوں کا علاج فرش پر لٹا کر کیا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ کے رہائشی 80سالہ یوسف کو پیٹ میں شدید درد ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ، معمر مریض کے ورثاء اسے وارڈ نمبر چھ میں لیکر پہنچے تو وہاں پر بیڈ کی کمی تھی جس سے بزرگ مریض کو زمین پر لٹا کر اسکا علاج شروع کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کافی عرصہ سے بیٹ کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا جسکے باعث مریضوں کی فرش پر لٹا کر علاج کرنے سے تذلیل ہو رہی ہے ، سرکاری ہسپتال میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں