احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن کے 5ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 8روز توسیع کر دی

May 30, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں ملوث پانچوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 8روز کی توسیع کردی ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 6 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ملزمان میں ملزم ناصر، قادر ، ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین، سلیم اور ملزم مسعود اختر شامل تھے۔ نیب پراسیکیویٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے۔

مزیدخبریں