اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی، اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں بچا،نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہی ہے۔ منگل کو مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز فیملی نے پیسے جوڑنے میں تمام حدیں پار کردیں اسی لئے مقدمات کا سامنا ہے،انہوں نے قومی خزانے میں خیانت کی،لوٹ مار کی اسی لئے آج مقدمات بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں ہے ۔