مسلم لیگ ن کے اصغر علی منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ باضابطہ اعلان پر سوں کریں گے

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 145 شیخوپورہ سے اصغر علی منڈا کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ۔ شمولیت کا اعلان یکم جون کو کرینگے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ145 شیخوپورہ سے اصغر علی منڈا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی آمادگی ظاہر کی اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان یکم جون کو عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن