اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی ٹیموں نے سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، منڈی بہائو الدین، حافظ آباد اور گجرانوالہ کے 3600 صنعتی یونٹوں کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔ ایک نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ایف بی آر کے حوالے سے بتایاگیا کہ ایف بی آر نے ان صنعتی یونٹوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں آڈٹ کے لئے نئے مخصوص پیرامیٹرز کے ساتھ نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔