ملتان (نامہ نگارخصوصی)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے بیان کہ’’5سالہ دور میں مہنگائی کم ہوئی ہے،نیب حکومت کومفلوج کررہاہے،نئے الیکشن کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کرناچاہئیں،عدلیہ کا رول طے کرناہوگا‘‘پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم اپنی ناکامیاں کابوجھ اداروں پر مت گرائیں۔حکومت نے اگر واقعی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہوتاتوآج صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پانچ برسوں میں عوام کومسائل کے سواکچھ نہیں دیا۔قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی میسر نہیں۔صنعتیں تباہ وبربادہوگئی ہیں۔عوام کو صاف پانی تک میسر نہیں۔امن وامان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔قتل وغارت گری اور جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔غرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھناوالا شخص متاثرہوا ہے اور لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔
وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا بوجھ اداروں پر مت گرائیں،میاں مقصود
May 30, 2018