سمندری طوفان ماریاسے پورٹوریکومیں 4600افراد ہلاک ہوئے

شمالی امریکی جزائر پر مبنی ملک پورٹو ریکو میں سمندری طوفان ماریاسے ایک امریکی یونیورسٹی کے مطالعے کے مطابق 4600افراد ہلاک ہوئے ہیں جوکہ حکومت کی جانب سے بتائی گئی  تعداد کا ستر گناہے۔محققین  کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں آنے والے طوفان سے ایک تہائی ہلاکتیں طبی امور میں بجلی کی بندش اور تباہ حال سڑکوں کے خلل کے باعث ہوئیں۔پورٹوریکو حکومت  نے کہا کہ  اسے توقع تھی کہ ہلاکتیں کہیں زیادہ ہیں جو کہ سرکاری طور پر رپورٹ ہوئی ہیں۔ سرکاری طور پر بتایاگیاتھا کہ ہلاکتیں 64تھیں۔تاہم ماہرین  نے کہا کہ ہلاکتوں کی واضح تعداد کاتعین طوفان کی بے پناہ تباہی کے باعث بہت پیچیدہ ہے۔پورٹوریکو کے وفاقی امورکی انتظامیہ کے آفیسر  نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سروے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان ماریاکی شدت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی  جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔ حکومت کی جانب سے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کو بھی ہلاکتوں کی تعداد جاننے کیلئے  سروے کاکہا ہے اور یہ سروے بھی بہت جلد جاری کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں سروں سے مستقبل میں آنے والے طوفانوں سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے  تیاریوں میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن