ملک بھرمیں گرمی کی شدید لہرجاری

ملک بھرمیں گرمی کی شدید لہر سے روزے دار پریشان ہیں ،کراچی میں بدھ کا روز سال کا گرم ترین دن رہا، شہر قائد میں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔لاڑکانہ اور موئنجوداڑو میں درجہ حرارت 46ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دادو اور تربت میں بھی شدید گرمی ہے جہاں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔سکھر میں بھی 44ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔سندھ ہو یا بلوچستان ،پنجاب ہو یا خیبرپختونخواپاکستان کے طول وعرض میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن 12بجے فیصل آباد اور خانپور میں 41، سیالکوٹ، ملتان اور لاہور میں 40ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسم کی شدت کا انداز ہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بدھ کو صبح دس بجے ہی لاڑکانہ میں درجہ حرارت بیالیس ،تربت اور کراچی میں اکتالیس اوردادو میں چالیس رکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز بھی دادو، لاڑکانہ، لسبیلہ ، بہاولنگر، سبی اور موئن جودڑو میں پارہ 49ڈگری کو چھوتا رہا جبکہ نواب شاہ، سکھر، تربت، رحیم یار خان میں 48ڈگری اور درجنوں شہروں میں گرمی کی شدت 40ڈگری سے اوپر رہی۔لاہور میں گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہیں ،شہری دن کے اوقات میں گھروں سے بلا ضرورت نکلنے سے پرہیز کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...