لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس میںاقبال ٹائون ڈویژن کی اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی خصوصی ٹیموںکے افسران و جوانوں سے میٹنگ کی ۔اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے خصوصی ٹیموں کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور جرائم کی سرکوبی جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لئے بغیر ممکن نہیں ۔اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔