لاہور(نمائندہ خصوصی)لوئر مال انویسٹی گیشن پولیس نے ڈبل مرڈر کی سنگین واردات میں ملوث بدنام زمانہ مبین بٹ کے انتہائی خطرناک شوٹرز سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن منصور قمر نے بتایا کہ ڈبل مرڈر کی سنگین واردات میں ملوث بدنام زمانہ مبین بٹ کے انتہائی خطرناک شوٹرز محمد علی عرف ماما، شوٹر شہباز گجر، غلام مرتضی، عرفان عرف کانا، ملک بابر، بابر حسین اور رضیہ سلطانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔