لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائند ہ سپورٹس) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن ملک کی طرف سے کیریئر کا 200واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کریں گے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن جائیں گے، مورگن ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کریں گے، مورگن نے انگلینڈ کی طرف سے اب تک 199 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 6233 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 11 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔