اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) افغانستان کے مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز حمد اللہ محب کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان سرحدی انتظام پر گفتگو کی گئی۔ اے پی پی کے مطابق اس موقع پر افغانستان میں مفاہمتی عمل کے ذریعے امن کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی ۔
آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی کی ملاقات: مفاہمتی عمل، خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال
May 30, 2019