لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے محکمہ توانائی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر تک پنجاب کی تمام بڑی سرکاری جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نومبر کے آخر تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر لیں گے۔ دنیا اپنی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑی تیزی سے متبادل ذرائع توانائی کی طرف جا رہی ہے اور باقی دنیا سے پیچھے نہیں رہ سکتے ۔ہماری پوری کوشش ہے کہ اسی سال کے آخر تک شمسی توانائی کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں تک بڑھایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری توانائی اور ذیلی اداروں کے سربراہان کی شرکت کی۔سیکرٹری توانائی عامرجان نے محکمانہ مسائل پر بریفنگ دی۔
رواں برس بڑی سرکاری جامعات کو سولر انرجی پر منتقل کردیاجائیگا:اخترملک
May 30, 2019