گوجرانوالہ: پنچائیت کا شرمناک فیصلہ، سسر کی بیٹوں، رشتہ داروں کے ہمراہ بہو سے اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ+ اوکاڑہ+ گگومنڈی+ پیر محل+ واں بچھراں (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) گوجرانوالہ میں ناجائز مراسم کے شبہ پر خود ساختہ پنچائت لگا کر شرمناک فیصلہ کرنیوالے سسر نے اپنے بیٹوں اور رشتے داروں کے ہمراہ بہو کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پو لیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ، خاتون اور اسکے ورثاء کا سی پی او آفس کے باہر احتجاج ، جبکہ پو لیس نے ملزمان کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق صدیق اکبر ٹائون کے رہائشی منشاء نے تھانہ دھلے پو لیس کو تحریری دیکر موقف اختیار کیا کہ وہ 24مئی کو کام کے سلسلہ میں سرگودھا گیا ہوا تھا کہ اسکی بیٹی تین بچوں کی ماں سعدیہ کو ارشد، معراج ، حبیب اور شہزاد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ریاض ملزمان کے پاس کھڑا رہا ، ملزمان نے سعدیہ سے اوباش لڑکوں سے ناجائز مراسم کے الزام پر گینگ ریپ کیا ہے ،تاہم پو لیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لیا ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان میں سعدیہ کا سسر دیور اور رشتے دار شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے ان کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔ دریں اثناء اوکاڑہ کے نواحی گائوں ہریکے نوآباد کے رہائشی شخص کی 13سالہ بھتیجی اس کے گھر میں تھی ملزم محمد عرفان جوکہ اس کا قریبی رشتہ دار ہے 13 سالہ (م) کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اسے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گگو منڈی میں سابق خاوند نے مطلقہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پیر محل میں اوباش کے ہاتھوں کمسن بچہ جنسی درندگی کا نشانہ بن گیا۔ گائوں 720گ ب کے مکین کا 8 سالہ بیٹا جمشید گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش محمد راشد نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واں بھچراں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات‘ علاقہ کباڑی کے 8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی‘ دوسرے واقعہ میں ٹانگنی کے رہائشی کے ساتھ دو لڑکوں محمد ابراہیم اور وقاص نامی لڑکے نے زیادتی کی ۔

ای پیپر دی نیشن