لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لانے اور پارٹی موقف کے دفاع کیلئے 38 ترجمان مقرر کر دیئے گئے صوبائی وزیر اطلاعات نے ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سید صمصام علی شاہ بخاری اعجاز چودھری عمر سرفراز چیمہ عثمان ڈار فرخ حبیب راجہ بشارت میاں محمود الرشید ڈاکٹر یاسمین راشدہ میاں اسلم اقبال سمیع اللہ چودھری ہاشم جواں بخت مراد راس انصر مجید ہمایوں یاسر محمد سبطین کرنل (ر) ہاشم ڈوگر شہباز گل سلما ن شاہ فیاض الحس چوہان فیصل حیات مسرت جمشید چیمہ عظمیٰ کاردار سعدیہ سہیل سیمابہ طاہر مومنہ وحید محمد احمد چٹھہ شوکت بسرا مومن آغا محمد اسلم ڈوگر محمد عرفان محمد نوید ملک محمد اعظم عثمان سعید بسرا عاطف چودھری وقار طور وینس فرانسز زرقا سہروردی اور عائشہ چودھری شامل ہیں۔