کرائسٹ چرچ (صباح نیوز) مسلم مخالف شر پسندانہ بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو احتجاجاً انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع ہونے والی امدادی رقم ایک لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین کو دے دیئے۔ نوجوان ول کونولے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ 99ہزار 922ڈالر کرائسٹ چرچ میں مساجد حملوں میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین کی بہبود کے لیے بنائے گئے اکاونٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان نے 1لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ متاثرین کو دے دیئے
May 30, 2019