نیپال: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں 8485 میٹر بلند چوٹی بھی سر کر لی‘ 8 ہزار میٹر سے اونچی چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

May 30, 2019

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 8485 میٹر بلند چوٹی مکالو سر کر لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مکالو دنیا کا پانچواں بلند پہاڑ ہے۔ محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ مہم کیلئے پاک فوج کی جانب سے علی سدپارہ کو سہولت فراہم کی گئی۔ علی سدپارہ نے مکالو کی چوٹی 24 مئی کو سر کی۔

مزیدخبریں