فتح جنگ(نامہ نگار ) پیپلزپارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی نیب اسلام آباد پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردارظہیر خان صدکال کی معیت میں پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے عہدیداروںو سرکردہ رہنمائوں اورکارکنان کی اسلام آباد روانگی پولیس کی طرف سے رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے خدشات کے پیش نظر خفیہ طور پر اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے سابق وزیر مملکت سردارسلیم حیدر خان بھی ایک روز قبل ہی محفوظ مقام پر پہنچ چکے تھے جبکہ پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردارظہیر خان صدکال سمیت اسلام آباد پہنچنے والے رہنمائوں میں ضلع جنرل سیکرٹری سردار خالد خان مٹھیال،سردارعرفان خان اکھوڑی ،ملک محفوظ ،ملک فیصل ،ملک باسط ،تہران خان سمیت یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور دیرینہ کارکنان نے بھر پور جوش ولولہ کے ساتھ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے یکجہتی کا والہانہ اظہار کیا اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیپلزپارٹی کے نہتے کارکنان پرلاٹھی چارج اورظالمانہ تشددکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے احتساب کے نام پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پارٹی قائد بلاول بھٹو کو نیب کے ذریعے ڈرانے کے ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں لیکن حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ہی قربانیوں سے عبارت ہے پیپلزپارٹی قائدین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے والے تاریخ کے اندھیروں میں گم ہوگئے لیکن پیپلزپارٹی آج بھی اپنے قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں وطن عزیز کی غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں سرگرم عمل ہے ۔
بلاول بھٹو کی نیب پیشی ، پی پی ضلع اٹک کے عہدیدار، قائدین بھی پہنچ گئے
May 30, 2019