مری( نیوز ڈیسک) یونین کونسل روات کے عوام نے موضع بانڈی میں آپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک تعمیر کردی جس سے لوگوں کی آمد ورفت کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے‘ موضع بانڈی کی سماجی و سیاسی شخصیات اسد عباسی‘ حافظ لال عباسی‘ نعیم عباسی‘ اورنگزیب عباسی‘ رضوان عباسی ‘ حمید عباسی‘ آفتابر عباسی‘ ناہید عباسی‘ امین عباسی اور دیگر نے سڑک کی تعمیر کیلئے چندہ اکھٹا کرکے عرصہ سے حل طلب مسئلہ حل کرادیا ۔اسد محمود عباسی کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر میں حکومت یا سردار گروپ کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی کا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حکومتی پارٹی تحریک انصاف کو کوئی ووٹ نہیں دینگے اور یونین کونسل و گائوں میں دوسری بنیادی ضروریات کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور مہناگئی کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔
مری ‘ موضع بانڈی میں اپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک کی تعمیر‘ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا
May 30, 2019