رحمان ملک کی زیر صدارت ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں 12 سالہ معصوم فرشتہ کے ساتھ اسلام آباد میں مبینہ ریپ و قتل کا کیس زیر بحث آئے گا۔ یاد رہے کہ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فرشتہ ریپ و قتل کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فرشتہ کے واقعے پر اسلام آباد پولیس و سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس فرشتہ کیس کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے کمیٹی کو پیش کرے۔ کمیٹی زینب کیس کی طرح فرشتہ کیس کی پیروی بھی انصاف دلانے تک جاری رکھیں گے، ظالم قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن