خانیوال ( نامہ نگار )ڈ پٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر دارالامان خانیوال میں مقیم خواتین او ربچوں میں عیدتحائف اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع پرملک یونس ،تصور حسین ،حبیب اللہ نیازی ‘ فوزیہ برکت ودیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں رہنے والی خواتین اور بچو ںمیں کپڑے او رمٹھائی تقسیم کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے آسرا اور بے سہارا لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپوراقدامات اٹھا رہی ہے اس لیے بے سہارا افراد اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ‘عیدکے موقع پر گھرو ںمیں مقیم بہن بیٹیوں کو تحائف دینا ہماری روایت ہے جس کی حکومت نے پیرووی کرتے ہوئے دارالامان میں بھی مقیم خواتین او ربچوں کو عیدتحائف فراہم کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دارالامان خواتین او ربچوں کے لیے عارضی قیام گاہ ہے عفوودرگزر جیسے سنہری اصولوں پر عمل کیا جائے تو معاملات ختم کرکے دارالامان میں مقیم خواتین اپنے گھر میں مستقل طور پر واپس جاکر خوش وخرم زندگی گزارسکتی ہیں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ۔