اسلام آباد میں پی پی کارکنان پرحکومتی ظلم وستم قابل مذمت ہے

May 30, 2019

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی صدر ملک نسیم لابر،میاں کامران عبداللہ مڑل، راو ساجد علی،اے ڈی خان بلوچ، چوہدری یاسین، سٹی ریاض رضا، خواجہ عمران، عبدالروف لودھی، رئیس الدین قریشی، امین ساجد، ساجد بلوچ، الطاف وینس، مشتاق بلوچ، عمران انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، سید فرحان زیدی، ودیگرنے پیپلزپارٹی ملتان سٹی آفس سے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی نیب کورٹ پیشی کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنماوں و کارکنان پر حکومتی مشینری کی طرف سے کیے گئے ظلم و ستم نے آج ثابت کر دیا یے کہ عمران احمد نیازی مارشل لاء کی پیدوار ہے۔ حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے کی بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو طاقت سے دبانے کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رہنماوں و کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ پیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے میںحکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گی۔

مزیدخبریں