ورلڈ کپ ‘ مجیب الرحمن کم عمراورعمران طاہر عمر رسیدہ کر کٹر

May 30, 2019

لندن(آئی این پی)ورلڈ کپ کے کم عمر ترین کرکٹر افغانستان کے مجیب الرحمن اور سب سے عمر رسیدہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ہیں۔ پانچ نوجوان کرکٹر میں تین پاکستانی دو افغانی ہیں۔ عمر رسیدہ میں دو پاکستانی، ایک ایک ویسٹ انڈین اور بھارتی شامل ہے۔ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں شرکت کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر افغانستان کے مجیب الرحمن ہیں۔ افغان اسپنر ورلڈ کپ کے آغاز پر اٹھارہ سال تریسٹھ دن کے ہوں گے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین انیس سال چون اور پچپن دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کی عمر بیس سال دو سو اڑتیس دن کی ہو گی۔ افغان لیگ اسپنر راشد خان بیس سال دو سو باون دن کی عمر میں میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر ورلڈ کپ کے افتتاحی روز چالیس سال چونسٹھ دن کے ہو جائیں گے۔ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل انتالیس سال دو سو اکیاون دن کی عمر میں میگا ایونٹ کی شروعات کریں گے۔ پاکستانی آل رانڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ کے پہلے روز اڑتیس سال دو سو پینتیس دن کے ہو جائیں گے۔ بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی سینتیس سال دو سو ستائیس دن میں ایونٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ شعیب ملک ورلڈ کپ کے آغاز پر سینتیس سال ایک سو اٹھارہ دن کے ہوں گے۔

مزیدخبریں