کوہ پیما مرزاعلی بیگ ساتوں براعظموں کی چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی

کراچی (نیوز رپورٹر) کوہ پیما مرزاعلی بیگ 7 براعظموں میں7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مرزاعلی بیگ نے 22 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے یہ اعزاز حاصل کیا اور ان کا تعلق ہنزہ سے ہے۔دوسری جانب کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 8,485 میٹر بلند چوٹی مکالو سر کرلی، مکالو دنیا کا پانچواں بلند پہاڑ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 7 چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 24 مئی کو سرانجام دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہم کیلئے پاک فوج کی جانب سے علی سدپارہ کو سہولت فراہم کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن