پی سی بی نے نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی،باسط علی کی جگہ سلیم جعفر نئے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔باسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو جونیئر چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار انجم ، ارشد خان اور توفیق عمر شامل ہیں ۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ثناء اللہ بلوچ کو جونیئر سلیکشن کمیٹی میں بر قرار رکھا گیا ہے ۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی یکم جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ای پیپر دی نیشن