واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست اوہائیو میں طوفانی بگولوں سے تباہی، ایک شخص ہلاک اور29 زخمی ہوگئے ۔بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم کر دیا ۔اوہائیو کے مقام ڈیٹن میں گزشتہ روز آنے والے بگولے نے 80 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کرتے ہوئے بجلی کے کھمبے اکھاڑ پھینکے،گھروں کی چھتیں اور گاڑیاں اڑ گئی جبکہ پانی کی ترسیل رک گئی ۔مقامی محکمہ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بگولے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔امریکا کی آٹھ ریاستیں ان دنوں طوفانی بگولوں کی لپیٹ میں ہیں۔