خانیوال (خبرنگار)ہراج گروپ کے رہنما مہار گروپ ا نڈسٹریز کے منیجنگ ڈائر یکٹر مہر محمد اکمل مہار نے کہا کہ زیرو ٹیکس کی سہولت ختم کرنے اور سیلز ٹیکس میں مزید اضافے سے ملکی برآمدات متاثر ہونگی۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی گرتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی سنگین صورتحال اختیار کر رکھی ہے حکومت آئندہ بجٹ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افذائی کے لیے پر کشش مراعات کے پیکج کو یقینی بنائے پیدا واری لاگت کم کرنے لے لیے حکومت صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرئے۔ تقریب میں عبدالرحمن خان ،مہر محمد ارشد مہار،میا ں عمار خان بھٹہ ،سنی خان بھٹہ،چوہدری عثمان گل ،رانا ظہیر مہدی ،تجمل خان بھٹہ ،چوہدری فاروق ،قیصر عباس شاہ ،شیخ علی رضا ،ملک ارسلان ا عوان ،رائو علی حیدر ،مہر ذوالفقار ہراج ، مہر اللہ یار ہراج ،مہر محسن ہراج نے شرکت کی ۔
زیرو ٹیکس کی سہولت ختم کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ملکی برآمدات متاثر ہونگی
May 30, 2019