چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کےحصول کی خواہش اتفاق رائےکی راہ میں رکاوٹ ہے:ملیحہ لودھی

May 30, 2019 | 11:23

ویب ڈیسک
چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کےحصول کی خواہش اتفاق رائےکی راہ میں رکاوٹ ہے:ملیحہ لودھی
چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کےحصول کی خواہش اتفاق رائےکی راہ میں رکاوٹ ہے:ملیحہ لودھی

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کےحصول کی خواہش اتفاق رائےکی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر جاری بین الاقوامی مذاکراتی عمل میں پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھےبغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دےگا۔ ممالک کو مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانےکےلیےلچک کامظاہرہ کرناپڑےگا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کےحصول کی خواہش اتفاق رائےکی راہ میں رکاوٹ ہے، جمہوری اصولوں پر مبنی اصلاحات ہی شفاف اور فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں۔

مزیدخبریں