معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل اور متعلقہ فریقین کو 14جون کے نوٹس جاری کیے ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کی ہدایت کے مطابق میڈیا کو بریف بھی کیا جائے گا. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ اخلاق میں رازداری یقینی بنائی جاتی ہے،سپریم جوڈیشل کونسل میں رازداری برقرار رکھتے ہوئے کارروائی ان کیمرہ ہوتی ہے،سپریم جوڈیشل کونسل کی واضح ہدایات پر ہی ریفرنسز کی تفصیل بیان کی جاسکتی ہے.ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیدی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مریدوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ کرپشن لیگ کا طلال سے نہال تک توہین عدالت کے نوٹس لینے کا ایک بڑا ریکارڈ ہے۔پہلے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا اور باریاں چلتی تھیں اب تیری باری اور میری باری۔توہین عدالت میں گولڈ میڈل لینے والی جماعت ہمیں اداروں اور قانون کا احترام سکھا رہی ہے ۔کرپشن لیگ کا ایک ہی فارمولا ہے "کھا پیو لوٹو اور پھٹو۔ میڈیا پر تفصیل کی بجائے عدالتوں کو جواب دیں ,پاکستان کے عوام قیدی نمبر 420 کے فریب میں نہیں آئیں گے. انہوں نے کہا وزیراعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ملکی صنعت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملائیشیا سے رہائی پانے والے320شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں.شہریوں کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ممکن ہوئی .