واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کویت کے میزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس کا مقصدمشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکہ کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔