اسلام آباد( وقائع نگار) وزارت داخلہ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سرکاری دفاترز میں کام کے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے وزارت کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاترز میں دفتری اوقات کار صبح دس سے چار بجے شام جبکہ جمعہ صبح دس سے ایک بجے دوپہر تک رہیں گے علاوہ ازیں دفاترز میں لازمی سٹاف کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔