راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں نجی سکولوں کی انتظامیہ کو ماہ جون میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے وہ محدود عملے کے ساتھ کرونا وائرس سے بچائو کے ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے فیس وصول کرسکیں گے اور معزز اساتذہ کو ان کی تنخواہیں ادا کریں گے ہفتے میں دو دن سکول پیر اور منگل کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔