گندم دخیرہ کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے:صولت حیات وٹو

ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار)گند م کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلاع میںمنتقل کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، گذشتہ روز نواحی قصبہ منڈی فیض آباد سے چارہزارسے زائد گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں، گندم دخیرہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلا ع میں منتقلی کو روکنے کے لیے ضلع بھر کے سپیشل مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو نے ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن